راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پیر طریقت رہبر شریعت زیب سجادہ آستانہ عا لیہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے کہا ہے کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اور اسکی حرمت کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ 8 ذوالحج کو امام حسین ایام حج میں حج سے ایک دن قبل کربلا کے لئے اپنے خانوادے ، گھرانے اور خدام سمیت جن میں 72 جانثاران کربلا بھی شامل تھے میدان کر بلا میں نکلے یہ وہ پیاری ہستیاں ہیں جن کے لئے لکھا ہے کہ ،، حضور پاک حسن کے ہونٹوں کو اس لئے بوسہ دیتے کہ انہوں نے شدت عطش برداشت کرنا تھی اور حسین کو گردن پر اس لئے بوسہ دیتے کہ اپ کی گردن پر برچھہ چلا یا جا ئے گا دس محرم الحرام کو امام حسین علیہ اسلام کی شہادت ہو ئی اس سے قبل انہوں نے اپنے خیموں کے مکینوں کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ میری آخری ملا قات ہو جس کسی مکو جا نا ہو وہ چلا جا ئے انہوں نے چراغ بجھا دئیے جب چراغ دوبارہ جلا ئے گئے تو کیئی بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا تھا سب عزم و استقلال کے پہاڑ تھے دس محرم الحرام کو جب امام حسین کا سر تن سے جدا کیا جا تا ہے اور نیزے پر لٹکا یا جا تا ہے تو آپ نماز کی حالت میں تھے ہونٹوں سے قران پاک کی تلاوت جاری تھی ۔جس کی علامہ اقبال نے کچھ یوں منظر کشی کی ہے ۔عجب تماشا ہے اسلام کی تقدیر کے ساتھ ۔سر کٹا حسین کا نعرہ تکبیر کے ساتھ ، اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہو ئے نواسہ رسول نے حق پر ڈ ٹ کراپنے نانا کے دین کو بچا لیا تمام جبر کے باوجود،، یزید تھا حسین ہے ،،اللہ تعالی نے اہلبیت کو ہر طرح کی نجاست ، غلاظت ، نا پاکی سے پاک کر دیا ، رسول الللہ نے ارشاد فرما یا ،، حسن اور حسین میرے دو پھول اور نو جوانان بہشت کے سردار ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک حدیث میں ہے کہ ،، جس نے علی ، حسن حسین سے صلح کی اس نے مجھ سے صلح کی اور جس نے ان سے جنگ کی اس نے مجھ محمد سے جنگ کی ،، پھر یوں فر ما یا ہے کہ،، میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ۔دین اور اہلبیت ،، لہذا مسلمانوں اپنے بچوں کو قرآن سکھا ئو اور اہل بیت کی محبت سکھائو ، حسن اور حسین جنت کے دو سردار ہیں ایک حدیث میں یوں درج ہے کہ ،،حسین مجھ میںسے ہے اور میں حسین میس سے ہوں،، دس محرم الحرام کی اہمیت یو ں ہے کہ دس محرم ا لحرام کو جمعہ کا دن ہو گا جس دن قیامت ہو گی۔انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کے لئے نو ، دس ، اور گیارہ محرم الحرام کے روزے ضرور ہیں سبیل لگا کر اور لنگر پکا کر کوئی حسین نہیں بن سکتا آپ کی فکر کو ، گفتار کو ، سوچ کو اپنانا پرے گا جو کہ دنیا اور آخرت میں کا میابی کی کنجی ہے ۔ اسی مقدس مہینے میں نواسہ رسول ۖ نے اپنے اور اپنے خاندان کے پاک خون کی لازوال قربانی دے کر نانا کے دین کو بچایا اور قیامت تک کے لیے حق اور باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی ۔انہوں نے کہا کہ محرم ہمیں اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے محرم صبر ،قربانی اور عدل قائم کرنے کا مہینہ ہے اورفرقہ واریت نفرت اور بد امنی امام حسین کے پیغام کی نفی ہے ۔ہم سب پر فرض ہے کہ محرم میں امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں اور نفرت،بغض اور شعلہ بیانی سے گریز کریں۔
