پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا میں ریسکیو کے لیے ڈرونز اور جدید آلات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت گورننس امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلابی صورتحال میں ارلی رسپانس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ریسکیو کے لیے ڈرونز اور جدید آلات کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبے میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے دریاؤں کے اطراف ڈی مارکیشن شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی کو موک ڈرلز دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ اور ہوٹلز کو لائف جیکٹس و دیگر سیفٹی آلات رکھنے کا پابند بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ، متعدد زخمی