اتوار,  31  اگست 2025ء
عدالت نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے امریکی عدالت میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر جسٹس اعجاز اسحاق نے سوال کیا کہ حکومت نے کس وجہ سے فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا، وجوہات کیا ہیں؟

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی بھی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے، یہ آئینی عدالت ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی عدالت آ کر کہہ دے فیصلہ کیا اور وجوہات نہ بتائے، آئندہ سماعت پر وجوہات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ظہران ممدانی کو دھمکی

مزید خبریں