سیالکوٹ (روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جہاں کچھ صارفین نے اس عمل کو محض “تفریحی انداز” میں لیا، وہیں اکثریت نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سیاسی عدم استحکام سے عوام پریشان حال ہیں، ایک سینئر وزیر کا اس طرح نہر میں چھلانگ لگانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
ایک صارف “M. Waseem.K” نے طنز کرتے ہوئے لکھا: “یا اللہ ایک مگر مچھ بھیج دے، صرف ایک!” جب کہ “شیعانِ حیدرِ قرار” کے نام سے ایک صارف نے کہا: “سارا پانی گندا کر دیا۔”
یونس حسن کھوکھر نامی صارف نے اس موقع کو عمران خان کی حمایت میں بدلتے ہوئے کہا: “آج عمران خان واپس آ جائے تو یہ سارے حرام کے ہسپتالوں کے بستروں پر ہوں گے۔”
ایک اور صارف “ᗰᗩᒍIᗪ_ˢᵂᴬᴮᴵ” نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “اب یہ بھی کوئی نیوز ہے؟ خدارا عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، اتنی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ہے اور آپ لوگ ایسی ویڈیوز دکھا رہے ہیں؟”
صارف “m Yaseen786” نے بھی سیاسی طنز کرتے ہوئے کہا: “آج خان صاحب کو رہا کردیں، یہ چھلانگیں لگانے والے سارے ویل چیئر پر ہوں گے۔”
مزید پڑھیں: بھارت پانی کا رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی روک سکتا ہے: خواجہ آصف
یاد رہے کہ خواجہ آصف کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ حالیہ حکومت میں وزیر دفاع کے منصب پر فائز ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ عمل کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ کچھ حلقے اس ویڈیو کو “انسانی اور نرم پہلو” کے طور پر دیکھ رہے ہیں، مگر بڑی تعداد میں لوگ اس اقدام کو غیر سنجیدہ، غیر ضروری اور حالات سے لاتعلقی کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔
ملک بھر میں جاری عوامی مسائل، خصوصاً مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی طویل بندش کے تناظر میں عوام کی توقعات یہ ہیں کہ حکومتی نمائندے ان سنجیدہ مسائل کے حل پر توجہ دیں، نہ کہ سوشل میڈیا پر غیر سنجیدہ ویڈیوز کے ذریعے خبروں کی زینت بنیں۔