راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ آج اسلام کی بنیاد جو 313 کے مقابلے میں ہزاروں کے لشکر کے خلاف چلی تھی آج ایران نے وزیراعظم شہباز شریف کے ان بیانات پر کے ہم ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں کو سراہاہم تمام امت مسلمہ کو اس کے اوپر متحد ہو کر اپنی تمام اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو جو اڈے دیے ہوئے ہیں بالخصوص سعودی عرب کو اپنے تمام اسلام ممالک کی قیادت کرنی چایئےْ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اس وقت ایران نے امریکی غاصبانہ اڈوں پر جو کہ اسلامی ریاستوں کے اندر امریکہ نے اپنے قائم کیے ہوئے ہیں اس غاصبانہ تسلط کو اور اس کی آمریت اور بادشاہت کو توڑنے کے لیے کر رکھی ہے حاکمیت صرف اللہ کی ہے ایران نے اس کو توڑنے کے لیے جو اقدامات کیے اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل حملے کیے اس کی بنیاد پر آج امریکہ بادشاہ جو اپنے آپ کو کل دنیا کا اکلوتا مالک سمجھتا تھا اس نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلامی ریاست جمہوریہ ایران کی طرف سے میزائل حملوں کی بنیاد پر ہی اس کی تمام کلئی کھل گئی ہے جبکہ امریکہ کو نظر آگیا ہے کہ ہمیں ان ریاستوں سے اپنے اڈے بھی ختم کرنا پڑیں گے اور بھاگنا پڑے گا جس کے لیے اس نے مکاری کے ساتھ جس طرح ہمارے فیلڈ مارشل کو بلوا کر بات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر یہ جنگ طویل ہوئی تو پاکستان بھی کود جائے گا اور ایران کا رئوس کے ساتھ الائنس ملاقات کے بعد اس کو وعدہ کلیئر ہو گیا تھا کہ میری جو جھوٹی بادشاہت چل رہی ہے اس کے اوپر یہ ختم ہو جائے گی اور آخر کار اس نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ْ انہوںنے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان ان چیزوں کا خیال کرنا چاہیے کہ ہمیں آئندہ کسی بھی اس طرح کی طاقت کا وہ ہنود و یہود کی لابی ہو اس کا ڈٹ کے مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ پتہ لگے کہ ہم کسی قسم کے بغض اور اسلامی فرقہ بندیوں میں نہیں ہیں ہم صرف ایک مسلمان ہیں اللہ اور رسول کے اوپر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ صرف قران پر ہے ہم تمام امت مسلمہ کو اس کے اوپر متحد ہو کر اپنی تمام اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو جو اڈے دیے ہوئے ہیں بالخصوص سعودی عرب کو اپنے تمام اسلام ممالک کی قیادت کرنی چاہیے جس میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہر دور میں شانہ بشانہ رہا ہے ہم سعودی ولی عہدشاہ سلیمان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کمانڈ کر کے تمام اسلامی ممالک کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
