هفته,  02  اگست 2025ء
ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ، اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے ایسا حملہ کرے گی جو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، تنازع ختم کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ دور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ماورائے قانون اقدامات کی علامت بن گئے: بریوارڈ کاؤنٹی شیرف کا دھمکی آمیز بیان تشویشناک

مزید خبریں