امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا۔ جنرل مائیکل کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

جنرل کوریلا نے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی انسداد دہشتگردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اور پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلیجنس تعاون سے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریوں میں تنظیم کے کم از کم 5 انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔ اور پاکستانی حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکہ کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی غنڈا گردی کے آگے نہیں جھکیں گے/ مسعود پزشکیان ،ایرانی صدر

جنرل کوریلا نے کہا کہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہیں۔ اور پاکستان کی شراکت داری عالمی تناظر میں انتہائی اہم اور مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ 2024 سے اب تک پاکستانی مغربی علاقوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ داعش خراسان کمزور ہوچکی ہے۔ اور اس کی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ جبکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال کردار کی دنیا معترف ہے۔

مزید خبریں