پیر,  08  ستمبر 2025ء
بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی سے متعلق فیصلہ برقرار

ریاض (روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کی جانب سے حج 2025 کیلئے بچوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کے باعث کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ حج سکیم کو ناکام بنانے کی سازش، 67 ہزار عازمین حج سے محروم، وزیراعظم سے دادرسی کی اپیل

مزید خبریں