اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔
رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے کے شرکاء سے ڈی جی آئی ایس آئی نے اس وقت کے وزیر اعظم کی منظوری سے مذاکرات کیے تھے۔
مزید پڑھیں: بھٹو پھانسی کیس میں سابق چیف جسٹس نے اعتراف جرم کیا ، سپریم کورٹ
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کے میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی، جن کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسر کو مذاکرات کی ہدایت وزیر اعظم آفس سے دی گئی تھی۔