اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےہفتہ وار بازار ایچ نائن کے جنرل سکریٹری ملک آصف کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ہفتہ وار بازار ایچ نائن میں ہوئی ، تمام اسٹال ھولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شرکاء نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فلک شگاف نعرے لگائے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک آصف اعوان نے کہا کہ آج کی تاریخ ساز ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے جذبوں کو کم نہیں کر سکیں بلکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور خطرناک ہو چکے ہیں، ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی اور ہماری سرحدوں کو عبور کر کے نہتے شہریوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں ہماری پاک فضائیہ نے بھارت کے دفاعی تنصیبات تباہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہے، گزشتہ کئی دنوں سے مودی سرکار پاکستان کے نہتے شہریوں پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کر رہی تھی لیکن پاک فوج نے ان تمام بزدلانہ کاروائیوں کا بھر پور منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو سبق سیکھایا کہ ہماری فوج کسی سے کم نہیں ہے اور ہم کسی بھی کاروائی کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں
