بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور ہوگا۔

مزید خبریں