اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہوگئی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی
مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا