اسلام آباد (رفیع شہزاد بھٹہ) – پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر نے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی امن کوششوں کی تائید: بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ خطے کے امن کے لیے خطرہ