لاہور ( روشن پاکستان نیوز)مرکزی علما کونسل پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر پنجاب مولانامحمد مشتاق لاہوری ،مولانا محمد شعیب صدیق، مولانا سمیع اللہ ربانی، مولانا حبیب الرحمن ضیا، مولانا اعظم فاروق ،مولانا عامر اشرف نے شرکت کی۔
پنجاب کی 9 ڈویژن میں 2024میں علما کونشن منعقدکروانے اور مرکزی علما کونسل کو پنجاب کے تمام اضلاع میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیامرکزی علما کونسل پنجاب کے نئے نامزد عہدیداران کو صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور قاری محمد مشتاق لاہوری نے نوٹیفکیشن دئیے ،
مولانا سمیع اللہ ربانی کو نائب صدر پنجاب، مولانا حبیب الرحمن ضیا نائب صدر پنجاب مولانا محمد اعظم فاروق جنرل سیکرٹری پنجاب، مولانا مظفر حمید وٹو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب، مولانا عامر اشرف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب نامز د کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
اجلاس میں مرکزی چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ تمام جماعتیں ملک کر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں، وطن عزیز سے اتنہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے علما اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے اکابرین کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ کرنا اور اس کی روشنی میں نوجوان نسل کی ذہنی فکری تربیت کرنا وقت کا تقاضا ہے مرکزی علما کونسل پاکستان قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن جدوجہد کررہی ہے اسلام کے حقیقی عادلانہ تصور کو معاشرے میں اجاگر کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی علما کونسل پاکستان امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعے معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح اور معاشرے کے اندر تشدد کے رحجان کو ختم کرکے مثبت تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے،











