پیر,  28 اپریل 2025ء
مانسہرہ ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ، 6 افراد زخمی

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز) مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سنڈھی سے جبوڑی کی جانب آ رہی تھی کہ چجھڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں