صنعا(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگرعلاقوں پر فضائی حملے کیے جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
حوثی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،امریکی حملوں میں صنعا کےعلاوہ شمالی شہر صعدہ اورالحدیدہ میں ایندھن کی بندرگاہ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمان نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے حوثی ملیشیا کی جانب سے عالمی بحری راستوں اورسعودی عرب پر حملوں کے بعد کیے گئے ہیں، سینٹرل کمان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس کارروائی کے جائزے کی تفصیلات فراہم کیں۔
حوثی گروپ کی طرف سے امریکی حملوں کے بعد شہرمیں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہےاورمقامی حکام نے زخمیوں کوفوری طورپرطبی امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری