اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوتقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی، وزیر اعظم شہبازشریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کامعائنہ کیا، پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری بھی ہوئی۔
پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس نے حلف لیا اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے۔
اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین نے حاصل کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا۔
لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیا گیا، انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی۔