راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست عوام کی طاقت اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور یکجہتی مودی سرکار کی موت کے ہی مختلف نام ہیں جو بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں مجسم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 56سے پیپلز پارٹی کی سابق امیدوار سمیرا گل نے محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کا استقبال کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ہمیشہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان مملکت خداداد کے استحکام اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحییتوں میں اضافے کا عملی اظہار اور نشان رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج پاکستان میں نئی نہروں کی تعمیر کو روکنا دراصل عوام کی طاقت کا سر چشمہ ہونے کے اصول کو تسلیم کرنا ہی ہے جبکہ مودی سرکار کو یہ یاد رکھنا چایئے کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ تربیت و صلاحیت اور عوام کی پشت پناہی کی طاقتور تکون کے ساتھ طفلانہ چھیڑ خوانی اور بڑھک بازی قیامت بھی برپا کر سکتی ہے اس لئے اسرائیل اور انڈیا دونوں کو عالمی امن سے کھلواڑ نہیں کرنا چایئے۔
