بدھ,  23 اپریل 2025ء
مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی قیادت میں لیگی عہدیداروں اور ممبران نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار سے ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے اور جس تیزی کے ساتھ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اس میں اوورسیز پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہے اور پاک سعودی تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، مرزا منیر بیگ، مخدوم امین تاجر، میاں جمیل ربانی، ڈاکٹر محمود باجوہ، ڈاکٹر کنول انیس، شہلا عدنان اور دیگر شریک تھے۔

مزید خبریں