بدھ,  23 اپریل 2025ء
چوہدری فرید حسین کیف کا یوم وفات علامہ اقبال پر اظہار خیال، حکیم الامت کے افکار اپنانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)معروف قانون دان اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر چوہدری فرید حسین کیف نے کہا ہے کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال وہ عظیم قائد ہیں جنہوں نے مسلمانان برصغیر کے دلوں میں حصول آزادی کے جذبہ کو ابھارہ انہیں عقل شعور و آگہی سے بہرہ ور کیا انہیں بیدار کرتے ہوئے نشان منزل کا پتہ دیا آپ ہی کے پیدا کردہ جوش و جذبہ کے ذریعے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے انتہائی کم وقت میں قیام پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل کر دنیاکو حیران کر دیا تھا ،علامہ اقبال اتحاد امت کے داعی تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پرکیا۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان کیلئے اسی لئے قربانیاں دیں کہ وہ ریاست مدینہ کی طرز پر ایک آزاد اسلامی ریاست کا قیام چاہتے تھے جہاں تمام انسانوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں مگر آج دولت چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے اورعوام کو حقوق میسر نہیں ملک بحرانوں کا شکار ہے عوام بجلی ،پانی،گیس اورپیٹرول کی بھاری بھرکم قیمتوں کے بوجھ تلے دبے ہی جا رہے ہیںاشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ یقینا حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کیلئے ایسی ریاست کا خواب نہ دیکھا تھاجس میں عوام کو یکساں مواقع میسر ہوں ضرورت اس امر کی ہے کہ علامہ اقبال کے افکار کو اپنایا جائے خاص طور پر نوجوانوں اس ملک کے حقیقی خیر خواہ بنیں ۔

مزید خبریں