ایبٹ آباد (روشن پاکستان نیوز): سردار ندیم کڑلال اور رمضان شریف نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھائی، سردار کامران ولد عبد الرحمان، جو قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم ہیں، گزشتہ شام سے ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی گاؤں سے لاپتہ ہیں۔
سردار کامران 26 سال کے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں نہ بول سکتے ہیں، جس کے باعث ان کی تلاش میں مزید دشواری پیش آ رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ شام کے وقت گھر سے نکلے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے، جبکہ مقامی سطح پر تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
نوجوان کے اہلِ خانہ، خصوصاً رمضان شریف اور سردار ندیم کڑلال نے عوام، مقامی انتظامیہ، اور ریسکیو اداروں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو یہ نوجوان کہیں نظر آئے یا اس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو، تو فوری طور پر نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں:
رمضان شریف: 0346-5119747
سردار جواد: 0344-5418639
اہل علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی درخواست ہے کہ اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سردار کامران کو جلد از جلد بحفاظت گھر واپس لایا جا سکے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہر گزرتا لمحہ ان کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے، اور وہ اپنے پیارے کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتہ
پولیس اور دیگر اداروں سے گزارش ہے کہ اس حساس معاملے میں فوری کارروائی کریں تاکہ ایک معذور فرد کو بروقت تحفظ فراہم کیا جا سکے۔