منگل,  22 اپریل 2025ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کریک ڈائون میں متعدد ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی پریس کانفرنس،راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی،ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے 2بڑے گینگز گرفتار،گینگز صدربیرونی اور صادق آباد پولیس نے گرفتار کیے،دونوں گینگز ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،دونوں گینگز کے کل 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گینگز میں پاکستانی نژاد خاتون، پولیس اہلکار اور دیگر ارکان شامل ہیں،دونوں گینگز سے 7لاکھ50ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،دونوں گینگز کے ارکان سوشل میڈیا کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے ان کو لوٹتے تھے،، گینگز سے تفتیش میں مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس،راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی،ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے 2بڑے گینگز کو گرفتار کرلیا،گینگز صدربیرونی اور صادق آباد پولیس نے گرفتار کیے، دونوں گینگز ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،دونوں گینگز کے کل 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گینگز سے تفتیش میں مزید پیشرفت اور ریکوری متوقع ہے،گینگز میں پاکستانی نژاد خاتون، پولیس اہلکار اور دیگر ارکان شامل ہیں،دونوں گینگز سے 7لاکھ50ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، گینگز سے تفتیش میں مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے،دونوں گینگز کے ارکان سوشل میڈیا کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے ان کو لوٹتے تھے،صدر بیرونی پولیس نے پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا،گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی ہے،گینگ میں سرغنہ مرینہ خان کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں،مرینہ خان گینگ سے 02 لاکھ 50ہزارروپے اور اسلحہ برآمدہوا،مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے،مرینہ خان گینگ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،صادق آباد پولیس نے10رکنی آفتاب عرف تابی گینگ گرفتار کیا،آفتاب عرف تابی گینگ سے5لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا،آفتاب عرف تابی گینگ کا سرغنہ ہے جس نے خواتین، دیگر ساتھیوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر گینگ بنا رکھا تھا،گرفتار ملزمان میں آفتاب، حمزہ،شان، ہاجرہ،عظمیٰ، مبشر،رضاعباس،فضل عباس،نعمان اور افضال شامل ہیں،ہاجرہ مخصوص سوشل میڈیا ایپ کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کرتی تھی،شہری کو ملنے کے بہانے بلایا جاتا تھا اور ان کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر بنا کر بلیک میل کیا جاتا تھا،گینگ جڑواں شہروں کے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے زریعے بلیک میل کر کے لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،گینگ میں شامل پولیس اہلکار گینگ کے دیگر ممبران کی پشت پناہی کرتے اور شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ان کا ساتھ دیتے تھے۔

راولپنڈی:مندرہ 7 سالہ بچی قتل و زیادتی کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھا، ملزم سنیل کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے کر گیا، ملزم بچی کو زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے گیا جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا، ملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا، سفاک درندہ صفت ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا۔تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے قتل و زیادتی کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لئے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار، بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھا، ملزم سنیل کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے کر گیا، ملزم بچی کو زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے گیا جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا، ملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا، سفاک درندہ صفت ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا، افسوسناک واقعہ میں ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے اور ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرض کی ادائیگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی اے ایس پی گوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں،بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 لیڈی منشیات سپلائرز سمیت 4 ملزمان گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزمہ گل زرین سے1 کلو 200 گرام چرس، ملزمہ انیلا سے1 کلو 180 گرام چرس برآمد کی،جاتلی پولیس نے ملزم مجتبیٰ سے1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ملزم جبار سے1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 09ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم حمزہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم آفتاب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شان سے 01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سیف اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم باسط سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم فاروق سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 01پستول 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

مزید خبریں