منگل,  22 اپریل 2025ء
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پاکستان راجہ ضمیر الدین احمد نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب چوہدری امتیاز الٰہی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات سردار محمد یوسف کے دفتر میں ہوئی جہاں انہیں ان کی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جناب عقیل انجم بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ سردار محمد یوسف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے قومی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: راجہ ضمیر الدین احمد کی رانا ثناءاللہ خان سے اہم ملاقات

مزید خبریں