اتوار,  24 نومبر 2024ء
رمضان سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے یورپی یونین، امریکی اور برطانوی عمرہ زائرین کے لیے پیشگی ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی، سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری رشتے دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

سعودی عرب نے رمضان المبارک سے قبل عمرہ زائرین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے، جس سے یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ میں موجود مسلمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جبکہ اس قدم سے سیاح بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسافر کی حالت تشویشناک ہونے پر سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے ان ممالک کے افراد کو ایڈوانس میں ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ قدم اعلیٰ قسم کی سروس پہنچانے اور زائرین کے لیے ثقافتی اور مذہبی تجربات کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ قدم سعودی عرب کے 2030 کا بھی حصہ ہے، جس میں سعودی عرب میں مختلف آسائشیں عوام اور زائرین تک پہنچائی جائیں گی۔

مزید خبریں