اتوار,  20 اپریل 2025ء
اسلام آباد: تھانہ شالیمار کی بڑی کارروائی، ای الیون تھری کے شیشہ کیفے پر ریڈ

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جنید ندیم) اسلام آباد پولیس کے تھانہ شالیمار کی ایک بڑی کارروائی کے دوران ای الیون تھری میں واقع ایک معروف شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیفے میں غیر قانونی طور پر شیشہ سموکنگ اور ممکنہ طور پر دیگر مشکوک سرگرمیاں جاری تھیں۔

کارروائی کے دوران 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد میں کیفے کا عملہ اور وہاں موجود گاہک شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے شیشہ پائپ، فلیورز، اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایچ او شفقت فیض تھانہ شالیمار کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے، میکھانے یا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ کیفے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے علاقہ میں امن و امان کی بحالی کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مزید خبریں