اتوار,  20 اپریل 2025ء
پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، نئی سروس کے تحت ہفتے میں دو پروازیں لاہور اور باکو کے درمیان چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں ایئر بس A320 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی جائیں گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی بین الاقوامی روٹ کا مقصد نہ صرف سیاحتی مقامات تک رسائی کو آسان بنانا ہے بلکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی و ثقافتی روابط کو فروغ دینا بھی ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو خصوصی کرایوں اور رعایتی پیکجز کی پیشکش بھی کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

یہ اقدام پی آئی اے کی جانب سے اپنی سروسز کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید خبریں