اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جائے گی ۔ جو ایگریمنٹ ہوا اس کے مطابق ہو گا۔ اب یہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نیوٹرل وینیو کونسا چنتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹیم متحد ہو کر کھیلتی ہو تو کامیابی ملتی ہے۔ ویمنز کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ان کے لئے انعام بھی ہو گا۔ ہم نے مینز ٹیم کے لئے عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ اب جلد نئے کوچ کا اعلان کریں گے ۔
محمد رضوان ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ؟صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمن کوالیفائرز:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
انہوں نے کہا کہ ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں پھر ٹیم ایک ٹریک پر آگئی ۔ اسی طرح انڈر 19 ‘ شاہینز اور قومی ٹیم بھی ٹریک پر آئے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلے ہوں گے ۔
کیا محمد رضوان تبدیل ہونے کا رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔