راولپنڈی(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن “ڈرگ فری پنجاب” کے تحت سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
-
آر اے بازار پولیس نے ملزمہ آرزو یوسف سے 2 کلو 200 گرام چرس،
-
روات پولیس نے وسیم، سکندر، شہباز، محمد حیات سے مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد چرس،
-
صدر واہ پولیس نے آصف سے 1 کلو 400 گرام چرس،
-
بنی پولیس نے یاسر سے 1 کلو 242 گرام چرس،
-
تھانہ سٹی پولیس نے عدنان سے 720 گرام چرس برآمد کی۔
موٹر سائیکل چوری اور بائیک لفٹر گینگ کی گرفتاری
ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر مجاہد کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 11 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔
ریس کورس پولیس نے تین رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کیا، جن میں محسن، آصف اور عدنان شامل ہیں، ان سے 10 موٹر سائیکل اور 2 فریم برآمد ہوئے۔
ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان حماد، نصیر خان، ذیاد ضمیر اور واصف کو گرفتار کیا، جن سے 4 موٹر سائیکل، 2 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔
چوری شدہ سرف کی بازیابی
آر اے بازار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرف چوری کرنے والے ملزمان بلال اور مجتبیٰ کو گرفتار کیا، جن سے 15 کاٹن چوری شدہ سرف اور واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کی گئی۔
زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
مندرہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم طلعت کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں
گنجمنڈی پولیس نے ملزم صدیق سے اور پیرودھائی پولیس نے ملزم ضمیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے، دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس پی صاحبان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات، چوری، ڈکیتی، اسلحہ برداری اور جنسی جرائم میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔