هفته,  19 اپریل 2025ء
پشاور، نوشہرہ، مردان، ہری پور، لنڈی کوتل سمیت کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ ، مردان، ہری پور، لنڈی کوتل، ملاکنڈ، سوات میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔ بیشتر اضلاع ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ چترال میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورت حال ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پشاور، مردان ،ہری پور، لنڈی کوتل ، چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے بارشیں اورکہیں کہیں ژالہ بازی سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

محکہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مہمند اور باجوڑ سمیت صوبہ بھر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جو 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری کے باعث فصلوں کے بھی نقصان کا اندیشہ ہے، بارشوں اور تیز طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

دریائے کابل اور منسلک دریائوں میں آج سے بیس اپریل کے دوران شدید سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں نے انٹری دے دی، آندھی کے ساتھ بارش اور خوب ژالہ باری ہوئی، جس سے طورخم سرحد پر شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مغربی ہواؤں کا طاقتورسلسلہ رات خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، بیس اپریل تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب ملک میں ایک مرتبہ پھر شدید بارش اورژالہ باری کی وارننگ کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان سے گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب میں موسم بگڑنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔

ادھر شیخوپورہ میں بارش کے دوران کھیتوں میں آسمانی بجلی گرگئی، ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا، فیصل آباد میں بھی دو افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:: ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ اور بارشیں معمول سے کم برسنے کی پیشگوئی

شمالی علاقہ جات غذر اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید خراب موسمی حالات کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت اورسولر پینل کو نقصان کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی اقدامات کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مزید خبریں