هفته,  19 اپریل 2025ء
چوہدری محمد یٰسین کو پاکستان ورکرز فیڈریشن نادرن پنجاب ریجن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر اظہر حسین کی مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پارلیمنٹ لاجز اینڈ گورنمنٹ ہاسٹل کمیٹی کے سینئر رہنماء اظہر حسین نے چوہدری محمد یٰسین کو پاکستان ورکرز فیڈریشن نادرن پنجاب ریجن کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری اور ملک سرفراز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اظہر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نادرن پنجاب کی تمام ملحقہ یونینز کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے اور امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران خلوص نیت اور ایمانداری سے ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور ورکرز کے مسائل حل کریں گے۔

اظہر حسین نے کہا کہ اس وقت صنعتی ورکرز بے شمار مسائل کا شکار ہیں، جن میں ای او بی آئی، سوشل سیکیورٹی اور ویلفیئر فنڈز شامل ہیں۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ورکرز ویلفیئر فنڈز میں زیر التواء میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور اسکالرشپ سمیت تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ مزدور اس مہنگائی کے دور میں عزت کے ساتھ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

مزید خبریں