هفته,  19 اپریل 2025ء
شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آرمی چیف نے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں ستارہ امتیاز اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے۔ اور شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔ اور شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

آرمی چیف نے شہداء کے اہلخانہ کے صبر اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں