واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکا نے چین پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے فیکٹ شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جوابی اقدامات کے باعث اب چین کو 245 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا، 75سے زائد ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
چین کے علاوہ بقیہ ممالک پر بات چیت کے دوران ٹیرف معطل رہے گا،یاد رہے چین نے گزشتہ دنوں امریکی مصنوعات پر 125فیصد تک ٹیرف بڑھا دیاتھا۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف پرمعاہدہ کیلئے فیصلہ چین کوکرنا ہے، معاہدہ کی چین کوضرورت ہے،امریکا کونہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ بیجنگ کیساتھ معاہدہ پرتیارمگرزیادہ ضرورت چین کو ہے، امریکا 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پرغورکررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مصروف ہے، کئی ممالک کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔