هفته,  19 اپریل 2025ء
فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیرئیر کی اکیسویں نصف سنچری بنائی، اس نصف سنچری کے ساتھ انہوں نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل میں محمد رضوان نے بیس نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں، 21 نصف سنچریاں بنا کر فخر زمان دوسرے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 201 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 136 پر ڈھیر

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بابراعظم کے نام ہے انہو ں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔اس طرح محمد رضوان اب نصف سنچریوں کی تعداد کی نسبت سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں