جمعه,  18 اپریل 2025ء
جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: جنگلات اراضی کیس، سپریم کورٹ نے زیرقبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کی تھی ، جسٹس باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے رہے تھے۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف زرداری نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش کی توثیق کی جس کے بعد وزارتِ قانون نے جسٹس باقر کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید خبریں