سواتد(روشن پاکستان نیوز) سیدو شریف ایئرپورٹ پر ایوی ایشن کے اہم مرحلے کی تکمیل ہو گئی ہے، جہاں ایئرسائیڈ اور لینڈسائیڈ مارکنگز کا پینٹ ورک کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اس مرحلے میں رن وے، ٹیکسی وے، پارکنگ ایریاز اور دیگر اہم مقامات پر بین الاقوامی معیار کے مطابق نشانات اور رہنمائی لائنز کا رنگ و روغن کیا گیا، تاکہ پروازوں کی آمد و رفت مزید محفوظ اور مؤثر طریقے سے ممکن بنائی جا سکے۔
یہ اقدام ایئرپورٹ کی مجموعی بہتری اور فضائی آپریشنز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق، اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف فضائی آپریشنز میں بہتری آئے گی بلکہ ایئرپورٹ پر موجود عملے، مسافروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے سہولیات بھی مزید بہتر ہوں گی۔
مزید پڑھیں: 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ