اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دارالحکومت کی پولیس فورس کو ایک بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور ان سے روابط رکھنے کے الزامات پر 14 اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے برطرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے ان اہلکاروں پر الزامات تھے کہ وہ منشیات فروشوں کو سہولت فراہم کر رہے تھے اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ محکمانہ انکوائری کے بعد اعلیٰ حکام نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان اہلکاروں کو فوراً ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔
برطرف ہونے والے اہلکاروں میں شامل ہیں:
-
قاسم ضیاء (SI) تھانہ کھنہ
-
طلعت محمود (SI) تھانہ گولڑہ
-
محمد اجمل (ASI) ریڈر SP سواں
-
وقاص (7172/HC) محرر تھانہ نون
-
قاضی اظہر (ڈرائیور) تھانہ سیکرٹریٹ
-
محمد اسحاق (HC) تھانہ سیکرٹریٹ
-
زاہد (1370/C) تھانہ بھارہ کہو
-
عمران (7857/C) تھانہ ترنول، حال پولیس لائن
-
احسن (125/C) تھانہ ترنول و تھانہ کراچی کمپنی
-
ساجد (2986/C) ڈرائیور تھانہ سنگجانی
-
نوید بٹر (HC) محرر تھانہ لوہی بھیر
-
ندیم (7221/C) تھانہ کھنہ
-
عمران (6667/C) تھانہ کھنہ
-
سید ناظم عباس (7192/C) تھانہ کھنہ
مزید پڑھیں: اسلام آباد: پولیس مقابلے میں 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ڈاکو ہلاک