راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹFPCCI طارق خان جدون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے نہ صرف عام آدمی کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ میں مزید بہتری ہو گی اس کے مثبت اثرات تمام انڈسٹری پر پڑیں گے، ان اقدامات کے ثمرات مہنگائی میں کمی کی صورت میں تمام طبقے کو ملیں گے موسم گرما میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کا احسن اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چیمبر آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طارق خان جدون نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59 پیسے فی یونٹ کی کمی ایک خوش آئند اقدام ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف کاروباری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ انڈسٹرئلایزیشن میں بھی اضافہ ہو گا جس سے ایکسپورٹ میں مزید بہتری ہو گی اس کے مثبت اثرات تمام انڈسٹری پر پڑیں گے۔ طارق خان جدون نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی تما م اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کمی کا باعث بنتا ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت درست سمت جار ہی ہے حکومتی اقدام سے مہنگائی میں کمی کی صورت میں تمام طبقے کو ثمرات ملیں گے ا ور موسم گرما میں بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔
