اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج کو اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنا تھی،
عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا،
اس کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔











