بدھ,  16 اپریل 2025ء
چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شاندار اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے۔ اور کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ اور اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔ ان کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے آنے سے بہت سارے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اور پاکستان میں جب بھی اچھا کام ہوتا ہے چند لابیز حرکت میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی کرتا اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے ،شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو اقدامات کیے ان سے پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے۔ جبکہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ لیکن چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے۔ اور اڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

مزید خبریں