بدھ,  16 اپریل 2025ء
فلسطین امت مسلمہ کا حصہ ہے، مسلمان متحد ہو کر مظلوموں کا ساتھ دیں: سجادہ نشین اجمیر شریف

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں سجادہ نشین اجمیر شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور توڑ رہا ہے، امن کا درس دینے والی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کے ادارے اس انسانیت سوز سلوک پر خاموش کیوں ہیں، جانوروں اور پرندوں کے لیے رحم کا درس دیتی ہیں مگر انسانیت پر خاموش کیوں ہیں فلسطین محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ امت مسلمہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جب جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک اس درد کو محسوس کریں اور مل کر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے حق میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اور تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کر کے اس ظلم کے خلاف مل کر کھڑے ہوں تاکہ یہود و نصاری کو پتہ چلے کہ مسلمان پوری دنیا میں جہاں جہاں ہیں وہ فلسطینی بھائیوں کے معاملے میں متحد ہیں۔ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کو حکومت پاکستان کے ساتھ تیار ہے، مزید انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ محبت اور احساس کا ثبوت دے اخر میں قبلہ دیوان صاحب سجادہ نشین اجمیر شریف نے امت مسلمہ کی سلامتی و اتحاد اور بالخصوص فلسطین کے حق اور مملکت پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید خبریں