اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے معروف اخبار روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس اقدام کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
PFUJ کے صدر افضل بٹ نے اعلان کیا ہے کہ 15 اپریل کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جبکہ 16 اپریل کو اسلام آباد سے مظفرآباد تک “آزادی صحافت مارچ” کیا جائے گا۔
افضل بٹ کا کہنا تھا کہ صحافت پر دباؤ اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے ایف آئی آر فوری واپس لینے اور صحافتی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا تنظیموں سے بھی مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ آزادی صحافت کے لیے اجتماعی آواز بلند کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد: مرکزی ایوان صحافت کا اجلاس، جموں و کشمیر اخبار کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت