اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کی صاحبزادی ڈاکٹر ہانیہ رحمن کا نکاح مدینہ منورہ میں، معروف شخصیات کی شرکت
10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 236 ڈالر پر پہنچ گئی۔