اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزنامہ جموں کشمیر کے خلاف درج مقدمہ 24 گھنٹوں میں ختم کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ مقدمہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
افضل بٹ نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن نہیں لگنے دینی چاہیے اور کسی بھی صحافتی ادارے کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی