راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ کا لج لیول کے الیکشن میں ال پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے نامزد امیدوار پروفیسر مہر خان مغل کی مضبوط پوزیشن ،الیکشن سے ایک روز قبل دو امیدوار پروفیسر سعید خالد دانیال اور پروفیسر میڈم سارہ جاوید اپسکا کے امیدوار پروفیسر مہر خان مغل کے حق میں دستبردار ، دونوں امیدواروں نے اپنے تمام ووٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کر دئیے ،پروفیسر سعید خالد دانیال نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ،فیگار نیاز ،چوہدری افتخار کی موجودگی میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ۔پروفیسر سعید نے کہا کہ اپسکا ملک گیر تنظیم ہے ہم ان کو اس کا حقدار سمجھتے ہیں میں خود اور میرے تمام ووٹرز اور دوست پروفیسر مہر خان مغل کو ووٹ دیں گے۔اس موقع پر عرفان مظفر کیانی نے کہا کہ میں پروفیسر سعید خالد دانیال اور میڈم سارہ جاوید کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری تنظیم پر اعتماد کا اظہار کیا ،ہم آپ دونوں اور فیڈرل بورڈ سے تمام الحاق شدہ کالجز کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں گے ،آپ ماضی کی طرح ہم پر اعتماد کریں ہم آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا معزز پرنسپل 9 اپریل کو پروفیسر مہر خان مغل کو ای ووٹ دے کر کامیاب بنائیں اپسکا آپ کی شکر گزار رہے گی ۔
