اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز راشد حنیف کا سوسائٹی کے سپورٹس ونگ کےبرانڈ ایمبیسیڈر اشتیاق کیانی کے ہمراہ نیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک کی دعوت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، دورے کے دوران پی ایف یو جے کے صدر قائد صحافت افضل بٹ سے ملاقات،ملاقات میں نیشنل پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، آر آئی یو جے کے سیکرٹری فنانس ندیم چوہدری، نیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک اور سینئر صحافی نعیم محبو ب بھی موجود تھے،ملاقات میں دو طرفہ امور زیر بحث آئے، این پی سی آمد پر روڈان انکلیو کے جی ایم سلیز ایم راشد حنیف اور اشتیاق کیانی کا پر تپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے این پی سی آمد پر راشدحنیف اور اشتیاق کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے صحافی برادری کے ہمراہ بہت جلد روڈن انکلیو کا دورہ کرینگے تاکہ بے گھر صحافیوں کی رہائشی مشکلات کو کم کیا جاسکے،راشد حنیف نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمے اور انکے کو سستی رہائش کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے اور انکی مالی مشکلات کیلئے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا،اس حوالے سے روڈن انکلیو این پی سی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، اس موقع پر عامر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ روڈن انکلیو کا بہت نام سنا ہے،انشاء اللہ بہت جلد وہاں کا دورہ کرینگے اور وہاں پر اپنا گھر بھی بنائینگے،اشتیاق کیانی کا کہنا تھا کہ پریس کلب آمد پر شاندار استقبال پر سہیل ملک، عامر رفیق بٹ و دیگر کے مشکور ہیں، انہوں نے تمام قائدین اور صحافیوں کو روڈن انکلیو کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آکر سائٹ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں، روڈن انکلیو صحافیوں کیلئے خصوصی تعاون کریگا،قبل ازیں نیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک نے پریس کلب آمد پر جی ایم سلیز راشد حنیف اور اشتیاق کیانی کا پریس کلب کے قائدین سے تعارف کروایا، سہیل ملک صاحب کا کہنا تھا کہ راشد حنیف اور اشتیاق کیانی کے مشکور ہیں کہ وہ اپنی مصروفیات میں سےقیمتی وقت نکال کرنیشنل پریس کلب تشریف لائے ، امید ہے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
