جمعه,  04 اپریل 2025ء
شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے فروری اور مارچ میں وزیرستان سے گیس اورتیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں: غیر قانونی گیس ری فلنگ، ڈکیتی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت اقدامات

ماڑی انرجیز نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔

مزید خبریں