واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اس کے علاوہ ایران سمیت عرب امارات اور چین کے 6 اداروں اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
امریکہ کے مطابق یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کے لئے ڈرون پرزہ جات فراہم کررہے تھے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور روس کو ایران ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: چاند رات اور عید پر سکیورٹی انتظامات ، لاہور میں بازاروں ، مارکیٹوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی