منگل,  01 اپریل 2025ء
قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی میٹنگ، تعلیمی اداروں کے بجٹ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر کی اہم میٹنگ میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، وزیر مملکت وجہہ قمر، پارلیمانی سیکرٹری، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، کمیٹی ممبران، فیڈرل ایجوکیشن سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے تعلیمی اداروں کے اہم امور کی نشاندہی کی اور 2024-25 کے بجٹ میں تعلیمی اداروں کے لیے مناسب فنڈز مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو بھرپور وسائل فراہم کرنے چاہئیں تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

وزیر مملکت اور دیگر حکام نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی اداروں کے لیے بجٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اور اس حوالے سے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات

مزید خبریں