منگل,  01 اپریل 2025ء
اعصام الحق کو اٹلی میں ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر روڈن انکلیو کی جانب سے شاندار پذیرائی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز ایم راشد کی جانب سے شاندار پذیرائی دی گئی۔ اعصام الحق نے ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، جس پر ان کو روڈن انکلیو ہیڈ آفس میں بلایا گیا اور ان کے لیے خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر 200 سے زائد افراد موجود تھے۔ جی ایم سیلز ایم راشد نے اعصام الحق کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو اپنی سائٹ کا دورہ کروایا اور ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اعصام الحق نے روڈن انکلیو کے حوالے سے اپنے خوبصورت جذبات کا اظہار کیا اور ان کی پذیرائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اعصام الحق کے ساتھ عقیل احمد اور شہزاد بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں روڈن انکلیو کی تعریف کی اور جی ایم راشد کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایم راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ “یہ ہمارے قوم کا سرمایہ ہیں جنہوں نے ہمارے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور ہم اعصام الحق، عقیل احمد اور شہزاد کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا۔ جب بھی یہ بڑے ایونٹ منعقد کریں گے، روڈن انکلیو ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔”

تقریب کے دوران ایک کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔ برینڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی نے اس موقع پر کہا کہ “ایسے ورلڈ چیمپئن جن کے پاس اتنی بڑی عاجزی ہو اور محبت کا پیغام لے کر ہمارے پاس آئیں، ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔” جی ایم راشد اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے سٹارز کو اتنی محبت اور پیار سے نوازا ہے۔

مزید خبریں