حافظ آباد (شوکت علی وٹو)جمعیت علمائے پاکستان حافظ آباد کے ضلعی کنوینر صاحبزادہ محمد مدثر حسین وٹو نے عمرہ کی سعادت کے بعد اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف واقعی پنجاب کو “ستھرا بنانا چاہتی ہیں تو صرف ظاہری صفائی کافی نہیں بلکہ کرپشن اور سود کے خاتمے پر بھی توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور اب غریبوں سے ان کا روزگار بھی چھینا جا رہا ہے جو محنت کش ریڑھی یا چھابڑی لگا کر بچوں کا پیٹ پال رہا تھا، اسے بھی بے روزگار کیا جا رہا ہےانہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم توازن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منتخب اسمبلیوں کے نمائندوں کی تنخواہیں تو بڑھا رہی ہے مگر چھوٹے سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث وہ مجبوراً کرپشن اور ناجائز ذرائع کی طرف مائل ہو جاتے ہیں جس کی قصور وار حکومت ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو ریڑھیوں چھاپڑی لگانے والے افراد پر رحم کرے اور چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ جب تک عوام کو بنیادی حقوق نہیں ملیں گے، اصلاحاتی مہمات بے سود رہیں گی حقیقی “ستھرا پنجاب” تبھی ممکن ہے جب کرپشن، سود اور غربت کا مکمل خاتمہ کیا جائے.